Drink these healthy drinks for Iftar
لیموں پانی: دیسی، کلاسک اور گرمیوں کے لیے بہترین ڈرنک، جو نہ صرف جسم کو ہائیڈریٹ رکھتی ہے بلکہ توانائی بھی دیتی ہے۔ سادہ لیموں پانی میں نمک اور چینی کے ساتھ تھوڑا سا ادرک کا رس ملائیں، اس سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور کھانا آسانی سے ہضم ہو جاتا ہے۔
روح افزا ڈرنک: دودھ میں روح افزا ملا کر ٹھنڈی ڈرنک بنائیں اور اس میں تربوز کے ٹکڑے ڈال دیں۔ یہ “محبت کا شربت” افطار پارٹی کے لیے بہترین ہے اور جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے۔
ناریل پانی ریفریشنگ ڈرنک: سحری میں ایسی ڈرنک پینا اچھا ہوتا ہے جو ڈی ہائیڈریشن سے بچائے۔ ناریل پانی میں لیموں اور نمک ملا کر پئیں، یہ جسم میں الیکٹرولائٹ بیلنس برقرار رکھنے میں مددگار ہے۔
جل زیرا: افطار کے لیے جل زیرا نہ صرف تازگی بخشتا ہے بلکہ ہاضمے کی رفتار بھی بڑھاتا ہے۔ کالا نمک، املی کا گودا، پودینہ اور بھنے ہوئے زیرے سے تیار کیا گیا جل جیرا ذائقے کو تازہ کر دیتا ہے۔ زیرے میں ہاضم خصوصیات ہوتی ہیں جو پیٹ کی گیس اور پھولنے کو کم کرتی ہیں، جبکہ پودینہ بدہضمی دور کرتا ہے۔ اگر افطار میں تلی ہوئی چیزیں کھاتے ہیں تو جل زیرا ضرور پئیں۔
چھاچھ: ہاضمہ بہتر بنانے کے ساتھ دن بھر توانائی کے لیے چھاچھ بہترین انتخاب ہے۔ اس میں بھنا ہوا زیرہ اور پودینہ شامل کریں، یہ جسم کو ہائیڈریٹ رکھتی ہے۔
انار کا جوس: دن بھر کام کرنے سے توانائی کم ہو جاتی ہے، ایسے میں انار کا جوس بہترین ہے۔ افطار کے لیے اسے ذائقے کے مطابق لیموں کے رس اور شہد کے ساتھ بنائیں اور لطف اٹھائیں۔
بادام ملک: اگر افطار میں کوئی ہلکی اور ہائیڈریٹنگ ڈرنک چاہتے ہیں جو پیٹ بھی بھر دے اور بھاری محسوس نہ ہو، تو بادام ملک پیئیں۔
ٹھنڈائی: ٹھنڈائی ایک بالکل روایتی ڈرنک ہے جو توانائی دینے کے ساتھ پیٹ بھرنے میں بھی مدد کرتی ہے۔
Kashmir