Year 2025: These faces went viral overnight

آئی آئی ٹی بابا : مہا کمبھ کے دوران سامنے آنے والے اس سابق آئی آئی ٹی طالب علم، جو بعد میں سنیاسی بن گئے۔ انہوں نے اپنے پُرسکون لہجے اور زندگی کے گہرے فلسفیانہ نظریات سے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا

آئی آئی ٹی بابا سے جڑی کچھ متنازع ویڈیوز بھی منظرِ عام پر آئیں، لیکن مجموعی طور پر ان کی شخصیت نے لوگوں کو سوچنے پر مجبور کر دیا اور وہ سال بھر بحث کا مرکز بنے رہے

شاداب زکاتی : 10 روپے والا بسکٹ کتنے کا ہے جی۔۔۔ سال 2025 میں ایسا وقت بھی آیا جب یہ جملہ ہر دوسری ریل کا حصہ بن گیا۔ اس میم کو مقبول بنانے والے شاداب زکاتی کو دنیا بھر سے پذیرائی ملی

معروف گلوکار اور ریپر بادشاہ کے ساتھ ان کی ریل نے ان کی شہرت کو مزید ہوا دی

دھوم : سال 2025 کے اختتام پر ایک ننھا سا چہرہ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا،جب اس کی ایک ریل وائرل ہوئی جس میں وہ کہہ رہے ہیں ۔۔۔کرش کا گانا سنے گا۔۔۔ جسے لوگ ’دھوم‘ کے نام سے جاننے لگ

کچرا چن کر زندگی گزارنے والے اس بچے کے منفرد انداز اور گانے کے اسٹائل نے لوگوں کے دل جیت لیے

مونالیسہ : مہا کمبھ سے ہی وائرل ہونے والا ایک اور نام مونالیسہ کا تھا، جو رودرکش بیچنے والی ایک سادہ سی لڑکی تھیں

ان کی گہری، پُراثر آنکھوں اور خوداعتمادی سے بھرپور انداز نے سوشل میڈیا صارفین کو مسحور کر دیا

Sachin Tendulkar played cricket in Kashmir

click here to new story