Why is Saudi Arabia producing roses?

سعودی پریس ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ سعودی زراعت میں کامیابی کے لیے زرعی دیہی ترقی کا پروگرام چلا رہا ہے۔ جس کا نام ریف سعودی ہے۔

سعودی کا زرعی پروگرام ریف سعودی پروگرام زرعی فصلوں کی پیداوار بڑھانے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ ریف قدرتی زراعت اور پائیدار کاشتکاری کے استعمال کو یقینی بناتے ہوئے دیہی علاقوں میں زرعی پیداوار بڑھانے کی بھی کوشش کر رہا ہے۔

اس پروگرام کے تحت گزشتہ چار سالوں میں گلاب کی کاشت تقریباً دوگنی ہو گئی ہے، اس پروگرام کی وجہ سے سال 2020 میں 500 ملین گلاب کاشت کیے گئے تھے جو بڑھ کر 960 ملین ہو گئے ہیں۔

پروگرام میں گزشتہ سال گلاب کی پیداوار میں 34 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا۔ ریف سعودی پروگرام نے سال 2026 تک 2 ارب گلاب کی پیداوار کا ہدف مقرر کیا ہے۔

پودوں کی بیماریوں کے علاج کے لیے موبائل کلینک کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں پودوں کی نرسریاں بنائی گئی ہیں۔

ریف پروگرام کا مقصد کسانوں اور دیہی خاندانوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا، پیداوار میں اضافہ اور غذائی تحفظ کو بہتر بنانا ہے۔

What is Sania Mirza's net worth?

click here to new story