Who Was the First Pakistani Actress to Debut on the Cannes Red Carpet?

پاکستانی سنیما نے بھی آہستہ آہستہ بین الاقوامی سطح پر اپنی ایک الگ پہچان بنانا شروع کر دی ہے، لیکن ایک وقت ایسا بھی تھا جب کانز فلم فیسٹیول میں پاکستانی فنکاروں کی موجودگی نہایت کم دیکھی جاتی تھی۔

حال ہی میں کانز فلم فیسٹیول 2026 کے ریڈ کارپٹ پر صنم سعید نظر آئیں، جن کے انداز اور لباس نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کانز کے ریڈ کارپٹ پر شرکت کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ کون تھیں؟ دراصل وہ کوئی اور نہیں بلکہ معروف اداکارہ ماہرہ خان تھیں۔

ماہرہ خان نے سن 2018 میں تاریخ رقم کرتے ہوئے کانز کے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہونے والی پہلی پاکستانی اداکارہ کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

اس دوران وہ صرف اپنے منفرد فیشن اسٹائل کی وجہ سے ہی نہیں بلکہ پاکستان کی نمائندگی کرنے کے سبب بھی مسلسل خبروں میں رہیں۔

کانز 2018 کے ریڈ کارپٹ پر ماہرہ خان نے آف شولڈر سیاہ گاؤن زیب تن کیا تھا، جس نے فیشن سے دلچسپی رکھنے والوں کے درمیان سوشل میڈیا پر زبردست دھوم مچا دی تھی۔

Sachin Tendulkar played cricket in Kashmir

click here to new story