Which Summer Fruit Is a Treasure Trove of Vitamin C?
وٹامن سی ہماری قوتِ مدافعت (امیونٹی) کو مضبوط بناتا ہے، جس سے ہم بدلتے موسم میں بار بار بیمار نہیں ہوتے۔ اس کے علاوہ یہ ہماری جلد میں کولیجن کی مقدار بڑھاتا ہے، جس سے جھریوں اور بے رونقی سے بچاؤ ہوتا ہے۔
گرمیوں کے موسم میں خوبانی سے لے کر آم، خربوزہ اور تربوز جیسے کئی پھل آتے ہیں جو پانی سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ وٹامن سی سمیت کئی غذائی اجزاء سے مالا مال ہوتے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان میں سب سے زیادہ وٹامن سی کس میں ہوتا ہے؟
جب وٹامن سی سے بھرپور پھلوں کی بات آتی ہے تو اکثر لوگ لیموں، سنترہ اور پپیتا کا ذکر کرتے ہیں، لیکن گرمیوں کا ایک ایسا پھل بھی ہے جو رسیلا، نرم اور میٹھا ہوتا ہے، اور اس ٹراپیکل پھل میں وٹامن سی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔
گرمیوں میں آنے والی لیچی زیادہ تر لوگوں کی پسندیدہ ہوتی ہے اور یہ غذائیت سے بھی بھرپور ہے۔ اس میں آم، پپیتا، لیموں اور سنترہ سے بھی زیادہ وٹامن سی پایا جاتا ہے۔
۔100 گرام لیچی میں تقریباً 71.5 ملی گرام وٹامن سی ہوتا ہے، جبکہ اتنی ہی مقدار میں لیموں میں 53 ملی گرام، سنترہ میں 59.1 ملی گرام، پپیتا میں 60.9 ملی گرام اور انناس میں 47.8 ملی گرام وٹامن سی موجود ہوتا ہے۔
لیچی میں وٹامن سی کے علاوہ بی کمپلیکس کے کئی وٹامنز بھی پائے جاتے ہیں، خاص طور پر فولیٹ (وٹامن بی 9)۔ اس کے علاوہ اس میں تھوڑی مقدار میں وٹامن ای بھی موجود ہوتا ہے۔
لیچی میں وٹامن سی کے علاوہ بی کمپلیکس کے کئی وٹامنز بھی پائے جاتے ہیں، خاص طور پر فولیٹ (وٹامن بی 9)۔ اس کے علاوہ اس میں تھوڑی مقدار میں وٹامن ای بھی موجود ہوتا ہے۔
The Islamic countries where gold is produced