Where did kebabs come from in India?

کباب صرف ہندوستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے۔ عام طور پر کباب گوشت سے بنایا جاتا ہے، لیکن اب اس کی ویجیٹیرین قسم بھی آ گئی ہے جو سبزی خور لوگوں کے لیے ایک اچھا آپشن ہے۔

ہندوستان میں کباب بہت پسند کیا جاتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کباب دراصل ہندوستان کا ہے ہی نہیں؟ سب سے پہلے کباب فارسی لوگوں نے بنایا تھا۔ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ کباب کی ابتداء ترکی میں ہوئی تھی۔

کہا جاتا ہے کہ کباب کو افغان حملہ آور ہندوستان لے کر آئے تھے، لیکن مغلوں کے آنے کے بعد اس کو بنانے کے طریقے اور ذائقے میں کچھ تبدیلی کی گئی۔

کباب لفظ عربی لفظ ’’کبابة‘‘ سے آیا ہے، جس کا مطلب ہے بھوننا یا تلنا۔ کباب کو نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا کے کئی ممالک میں اسی نام سے جانا جاتا ہے۔

ہندوستان میں کئی طرح کے کباب مشہور ہیں، جن میں سب سے زیادہ گلاوٹی کباب اور ٹنڈے کباب کو پسند کیا جاتا ہے۔ یہ دونوں کباب کھانے میں نہایت نرم ہوتے ہیں۔

ہندوستان میں کباب کی کئی اقسام پائی جاتی ہیں، جیسے سیخ کباب، گلاوٹی کباب، ٹنڈے کباب، ریشمی کباب، ہرا بھرا کباب اور شامی کباب۔

کباب بنانے کے لیے عام طور پر مرغی یا بکرے کے قیمے کی ضرورت ہوتی ہے، جس میں بھنا ہوا بیسن، پیاز اور کچھ مصالحے ڈال کر مسالا تیار کیا جاتا ہے اور پھر آگ پر بھونا یا تلا جاتا ہے۔

Republic Day

click here to new story