What will happen if you drink green tea regularly?

آنتوں اور ہاضمے کی صحت بہتر ہوتی ہے: گرین ٹی قدرتی پری بائیوٹک کا کردار ادا کرتی ہے اور جسم میں صحت مند بیکٹیریا بڑھاتی ہے۔ ایک ماہ میں ہاضمے میں بہتری آتی ہے، گیس اور پیٹ پھولنے کی شکایت کم ہوتی ہے، کھانے کے بعد بوجھل پن نہیں رہتا ۔

تناؤ اور بے چینی میں کمی: تحقیقات کے مطابق گرین ٹی تناؤ بڑھانے والے ہارمون کو کم کرتی ہے۔ اس کے روازنہ استعمال نیند کے معیار میں بہتری آ سکتی ہے، بے چینی اور چڑچڑے پن میں کمی محسوس ہوتی ہے، روزمرہ زندگی میں جذباتی استحکام بڑھتا ہے اور ذہن زیادہ پرسکون رہتا ہے۔

میٹابولزم میں بہتری: گرین ٹی کا استعمال جسم میں چربی جلانے اور توانائی پیدا کرنے کے عمل کو تیز کرتا ہے۔ ایک ماہ کے استعمال کے بعد عام طور پر توانائی میں واضح اضافہ محسوس ہوتا ہے۔ وزن کم کرنے والے افراد کو باقاعدگی اور بہتر رفتار محسوس ہوتی ہے۔

دل کی صحت پر مثبت اثرات: گرین ٹی کے قدرتی اجزا خون کی شریانوں کی حفاظت کرتے ہیں اور دل کے نظام پر اچھا اثر ڈالتے ہیں۔

جلد پر اثرات: گرین ٹی میں پائے جانے والے طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس جلد کی سوزش اور نقصان کم کرتے ہیں۔ ایک ماہ تک گرین ٹی کے استعمال کے بعد اکثر لوگوں کی جلد پر دانوں اور سرخی میں واضح کمی ہو سکتی ہے۔ جلد زیادہ صاف رنگت شفاف محسوس ہوتی ہے جبکہ سوزش کم ہونے کی وجہ سے چہرہ تازہ دکھنے لگتا ہے۔

It is the third largest mosque in the world

click here to new story