What should high blood pressure patients avoid in winter?

سردیوں میں بلڈ پریشر اکثر بڑھ جاتا ہے کیونکہ ٹھنڈ کے موسم میں خون کی نالیاں سکڑنے لگتی ہیں۔ ایسے میں ہائی بی پی کے مریضوں کو اپنے کھانے پینے کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے۔

نمک جسم میں پانی کو روکے رکھتا ہے، جس سے بی پی تیزی سے بڑھ سکتا ہے۔ اچار، پاپڑ، نمکین اور پراسیسڈ فوڈ سے دور رہیں۔

تلے ہوئے کھانوں میں سیچوریٹیڈ فیٹ زیادہ ہوتا ہے، جو خون کی نالیوں کو سخت بنا کر بلڈ پریشر بڑھا سکتا ہے۔ سموسے، کچوری اور پکوڑے جیسے کھانوں سے پرہیز کریں۔

ریڈ میٹ میں زیادہ چکنائی اور سوڈیم ہوتا ہے، جو ہائی بی پی بڑھاتا ہے اور دل پر اضافی بوجھ ڈال دیتا ہے۔ اس کی جگہ کم چکنائی والا پروٹین استعمال کرنا بہتر ہے۔

چپس، فرنچ فرائز، انسٹنٹ نوڈلز اور پراسیسڈ اسنیکس میں سوڈیم اور پرزرویٹو زیادہ ہوتے ہیں، جو بلڈ پریشر کو فوراً بڑھا سکتے ہیں۔

زیادہ چائے، کافی یا انرجی ڈرنکس دل کی دھڑکن تیز کر دیتے ہیں، جس سے بی پی بڑھ سکتا ہے۔ سردیوں میں ان مشروبات کا استعمال محدود رکھنا چاہیے۔

زیادہ چینی موٹاپا بڑھاتی ہے اور بلڈ پریشر پر برا اثر ڈالتی ہے۔ گلاب جامن، حلوہ، کیک اور میٹھے مشروبات سے دور رہیں یا بہت کم مقدار میں استعمال کریں۔

Saffron

click here to new story