What not to eat on an empty stomach?

صبح کے وقت جب ہمارا معدہ خالی ہوتا ہے تو جسم کا پی ایچ لیول عدم توازن کا شکار ہوتا ہے اور معدے کی تیزابیت زیادہ متحرک ہو جاتی ہے۔ ایسی حالت میں کچھ چیزیں کھانے سے گیس، جلن، قے یا بدہضمی جیسی شکایات ہو سکتی ہیں۔

لیموں، موسمی اور سنگترہ جیسے ترش پھل: ان میں موجود سٹرک ایسڈ خالی پیٹ تیزابیت کو مزید بڑھا سکتا ہے، جس سے سینے میں جلن، پیٹ درد اور گیس کی شکایت ہو سکتی ہے۔

تیز مصالحے دار اور تیل والی چیزیں: خالی پیٹ ایسی چیزیں کھانے سے آنتوں میں جلن، گیس، اور قے کی شکایت ہو سکتی ہے۔

چائے یا کافی: بہت سے لوگ صبح اٹھتے ہی چائے یا کافی پینا پسند کرتے ہیں، لیکن ان میں موجود کافیین خالی پیٹ تیزابیت کو بڑھا دیتی ہے، جو نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

خالی پیٹ آپ بھگوئے ہوئے بادام، نیم گرم پانی، اوٹس، دلیا، نٹس، پپیتا اور سیب کا استعمال کر سکتے ہیں، یہ سب معدے کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔

Were Shahrukh-Priyanka in a relationship?

click here to new story