What is right for dry hair?
دھول، مٹی، آلودگی اور کئی دیگر وجوہات کی بنا پر بال روکھے اور بے جان ہونے لگتے ہیں۔ انہیں چمکدار اور نرم بنانے کے لیے لوگ مختلف قسم کے ٹریٹمنٹ کرواتے ہیں، جبکہ کچھ لوگ گھریلو نسخے بھی اپناتے ہیں۔
بالوں پر تیل لگانا انہیں غذائیت دینے، مضبوط بنانے اور نرم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ لوگ مختلف اقسام کے تیل استعمال کرتے ہیں، جن میں ناریل کا تیل اور زیتون کا تیل سب سے عام ہیں۔
ناریل کا تیل بالوں کو نمی فراہم کرنے اور ان کے ٹوٹنے سے بچانے میں مدد کرتا ہے۔ یہ بالوں کو سورج کی روشنی اور دھوئیں جیسے ماحولیاتی نقصانات سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔
ناریل کے تیل میں موجود اینٹی فنگل خصوصیات بالوں کو صحت مند بنانے اور خشکی کی شکایت کو کم کرنے میں مفید ہیں۔ یہ تیل جلدی بالوں میں جذب ہو جاتا ہے۔
زیتون کے تیل میں پروٹین، اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی مائیکروبیل خصوصیات پائی جاتی ہیں، جو بالوں کو صحت مند اور مضبوط بنانے میں مدد دیتے ہیں۔
دونوں ہی تیل بالوں کے لیے مفید ہیں۔ بالوں کے ٹوٹنے، خشکی اور سر کی خارش کے لیے ناریل کا تیل بہتر ہے، جبکہ زیتون کا تیل خشک اور بکھرے ہوئے (فزی) بالوں کے لیے زیادہ مؤثر ہے۔
Saffron