What is H3N2 flu?

ایچ 3این 2 فلو ایک قسم کا انفلوئنزا وائرس ہے، جو انسانوں میں موسمی فلو کا سبب بنتا ہے۔

اسی لیے اسے موسمی فلو یا انفلوئنزا بھی کہا جاتا ہے۔

اس وائرس کی وجہ سے نزلہ، کھانسی، بخار، سر درد، جسم درد اور سانس لینے میں مشکل ہو سکتی ہے۔

یہ فلو زیادہ تر موسم کے بدلنے پر پھیلتا ہے اور بہت تیزی سے ایک شخص سے دوسرے شخص تک منتقل ہو جاتا ہے۔

یہ فلو زیادہ تر کھانسی، چھینک یا متاثرہ شخص کے قریب بات کرنے سے ہوا میں موجود ذرات (ڈراپلیٹس) کے ذریعے پھیلتا ہے۔

اس کے علاوہ یہ وائرس متاثرہ اشیاء جیسے موبائل، دروازے کے ہینڈل یا گاڑی کو چھونے اور پھر ہاتھوں کو منہ یا ناک پر لگانے سے بھی منتقل ہو سکتا ہے۔

اس سے بچاؤ کے لیے ماسک پہنیں اور ہاتھوں کو جراثیم سے صاف رکھیں۔

بیمار افراد سے فاصلہ رکھیں، صحت مند غذا کھائیں اور پوری نیند لیں۔

اگر آپ کا بخار نہ اُترے اور سانس لینے میں مشکل ہو، تو فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

Actors and their strange habits

click here to new story