What is Ashura?

محرم الحرام کی دس تاریخ یعنی یوم عاشورہ کو تاریخ اسلامی کا وہ دردناک سانحہ پیش آیا جس میں نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ کی شہادت ہو گئی۔

یوم عاشورہ روزہ رکھنے کا دن ہے۔ رمضان المبارک کے روزوں کی فرضیت سے قبل عاشورہ کا روزہ ہی رکھا جاتا تھا اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ہجرت سے پہلے بھی اور ہجرت کے بعد بھی عاشورہ کا روزہ ہمیشہ رکھا۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عاشورہ کا روزہ پابندی سے رکھتے رہے۔ اس طرح عاشورہ کا اللہ کے رسول کی دائمی سنت ہے۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عاشورہ کے روزے کا اہتمام اسی طرح کرتے تھے جس طرح رمضان کے روزوں کا اہتمام فرماتے تھے۔

اللہ کے رسول کا دائمی طریقہ ہونا اس بات کے لیے کافی ہے کہ مسلمان اس کا اہتمام کریں۔ یہی اس کی سب سے بڑی فضیلت ہے۔

Apply daily on face rose water

click here to new story