What are the three major reasons for obesity in women?

موٹاپا جسم میں ضرورت سے زیادہ چکنائی (فیٹ) جمع ہونے کی کیفیت ہے۔ اس سے نہ صرف جسمانی وزن میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ ہارمونی نظام میں بگاڑ، تھکن اور کئی بیماریوں کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

پی سی او ایس ، تھائرائیڈ اور مینوپاز جیسی حالتوں میں ہارمونز کا توازن بگڑ جاتا ہے، جس سے میٹابولزم سست ہو جاتا ہے اور وزن تیزی سے بڑھنے لگتا ہے۔

غیر صحت بخش غذا: فاسٹ فوڈ، جنک اسنیکس اور میٹھے کا زیادہ استعمال کیلوریز کی مقدار بڑھا دیتا ہے۔ اگر جسم ان کیلوریز کو جلا نہیں پاتا تو یہ چربی کی صورت میں جمع ہو جاتی ہیں۔

جسمانی سرگرمی کی کمی: روزمرہ کی زندگی میں ورزش یا جسمانی سرگرمی نہ ہونے کی وجہ سے موٹاپا بڑھتا ہے۔ بیٹھ کر کام کرنے والی طرزِ زندگی میں کیلوریز کم جلتی ہیں، جس سے وزن بڑھنے لگتا ہے۔

اضافی عوامل میں ذہنی دباؤ اور نیند کی کمی شامل ہیں، جس سے کورٹیسول ہارمون کی سطح بڑھتی ہے، جو خاص طور پر پیٹ کے آس پاس چربی کو جمع کرتا ہے۔

عمر کے ساتھ ساتھ بھی میٹابولزم سست پڑ جاتا ہے، جس سے جسم پہلے جتنی کیلوریز جلاتا تھا، اب نہیں جلا پاتا اور وزن بڑھنے لگتا ہے۔

Snowfall in Kashmir

click here to new story