Visit These 7 Cleanest Hill Stations in India

اسپیٹی ویلی : ہمالیہ کی گود میں بسنے والی اسپیٹی ویلی کو زمین کا جنت کہا جاتا ہے۔ یہاں کی ہوا اتنی پاکیزہ ہے کہ سانس لینے میں بے پناہ سکون محسوس ہوتا ہے۔ نیلا آسمان اور برف سے ڈھکی چوٹیوں کا منظر دل کو راحت بخشتا ہے۔

اولی : اسکیئنگ کے لیے مشہور اولی نہ صرف دلکش ہے بلکہ ہندوستان کے سب سے صاف فضائی علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔ یہاں کی ٹھنڈی ہوا اور دیودار کے درختوں کی خوشبو جسم و روح دونوں کو تازگی بخش دیتی ہے۔

کُوُرگ: کُوُرگ کو "ہندوستان کا اسکاٹ لینڈ" کہا جاتا ہے۔ یہ علاقہ کافی کے باغات اور ہریالی سے گھرا ہوا ہے۔ یہاں کی فضا اتنی صاف اور خوشگوار ہے کہ ہوا میں مٹھاس سی محسوس ہوتی ہے۔ دیوالی کے بعد اسموگ سے دور چھٹیاں گزارنے کے لیے یہ ایک بہترین مقام ہے۔

ماؤنٹ آبو : راجستھان کا واحد پہاڑی مقام ماؤنٹ آبو اپنی صاف فضا اور پُرسکون جھیلوں کے لیے مشہور ہے۔ اراؤلی کی سبز پہاڑیوں کے درمیان یہ جگہ شہر کے شور و آلودگی سے بچنے کا بہترین متبادل ہے۔

مُنّار : مُنّار کی وادیوں میں چائے کی خوشبو اور پہاڑوں کی نمی ہوا میں گھلی ہوتی ہے۔ یہاں کا موسم سال بھر خوشگوار رہتا ہے اور یہاں کی ہوا اتنی صاف ہے کہ ہر سانس تازگی سے بھر دیتا ہے۔

تَوانگ : شمال مشرقی ہندوستان کا چھپا ہوا خزانہ تَوانگ اپنی برف پوش چوٹیوں اور پُرسکون جھیلوں کے لیے جانا جاتا ہے۔ یہاں کی فضا اتنی صاف و شفاف ہے کہ یوں لگتا ہے جیسے آپ بادلوں کے درمیان سانس لے رہے ہوں۔

کَناتال: کم بھیڑ بھاڑ اور ہریالی سے گھرا کناتال آلودگی سے نجات پانے کے لیے ایک چھوٹا مگر خوبصورت مقام ہے۔ یہاں صبح کی تازہ ہوا جسم و جان کو خود بخود تر و تازہ کر دیتی ہے۔

Kashmir

click here to new story