Videos will play on Youtube without internet
چھوٹے بچوں سے لے کر بڑی عمر کے لوگوں تک، ہر کوئی یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھنا پسند کرتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ بغیر انٹرنیٹ کے بھی یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں؟
آج ہم آپ کو ایک ایسا طریقہ بتانے جا رہے ہیں جس کی مدد سے آپ آسانی سے بغیر انٹرنیٹ کے بھی ویڈیو دیکھ سکیں گے۔
جب آپ کا فون وائی فائی سے کنیکٹ ہو، اُس وقت آپ کو اپنے فون میں یہ ٹرک استعمال کرنی ہے۔
فون کو وائی فائی سے کنیکٹ کرنے کے بعد یوٹیوب کھولیں اور وہ ویڈیو تلاش کریں جسے آپ بغیر انٹرنیٹ کے دیکھنا چاہتے ہیں۔
ویڈیو سرچ کرنے کے بعد، آپ کو شیئر کے بٹن کے ساتھ تین نقطے (تھری ڈاٹس) نظر آئیں گے، ان پر کلک کریں۔
تھری ڈاٹس پر کلک کرنے کے بعد "ڈاؤن لوڈ" کے آپشن پر ٹیپ کریں۔ ڈاؤن لوڈ مکمل ہونے کے بعد، آپ اپنی پسندیدہ ویڈیو کو بغیر انٹرنیٹ کے بھی دیکھ سکیں گے۔
Why doesn't Aamir Khan attend award functions?