Tulip Garden

سری نگر کی شان کہلانے والا ٹیولپ گارڈن میں سیاحوں کا سیلاب ہر سال ایک نیا ریکارڈ قائم کرتا ہے، اس بار بھی ٹیولپ گارڈن ملک کے کونے کونے سے آرہے سیاحوں کے لیے باعث کشش ہے-

۔23 مارچ کو کھولے جانے کے بعد سے اب تک 4 لاکھ سیاحوں کی آمد ہوچکی ہے، جس سے کشمیر میں طویل سخت سردی کے بعد سیاحتی سیزن کا آغاز ہوا ہے۔

اندرا گاندھی میموریل ٹیولپ گارڈن، جسے پہلی بار 2008 میں کھولا گیا، جس کے دروازے کھلنے کا مطلب موسم بہار کے سیاحتی سیزن کا آغاز ہوتا ہے۔

اب حکومت نے سیاحوں کی دلچسپی کے لیے 650 کنال اراضی پر پھیلے ہوئے ٹیولپ گارڈن (سراج باغ) میں ہر سال کھلنے والے ٹیولپ کے بعد جاپانی چیری بلاسم پیش کرنے کامنصوبہ بنایا ہے۔

ہر سال ٹیولپ کے پھولوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ، اس باغ کو 17 لاکھ ٹیولپ کے پھول ملے ہیں جب کہ پچھلے سال یہ تعداد 1.5 ملین تھی۔

Dry Fruit

click here to new story