These places in India are best for tourism

دارجلنگ، مغربی بنگال: چائے کے باغات اور دلکش پہاڑی مناظر کے لیے مشہور دارجلنگ جون اور جولائی میں نہایت خوبصورت نظر آتا ہے۔

گلمرگ، جموں و کشمیر: جون اور جولائی کے دوران گلمرگ کی سرسبز وادیاں اور رنگ برنگے پھول سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں۔ گلمرگ گونڈولا کی سیر، پہاڑوں کی خوبصورتی اور پُرسکون ماحول اسے ہنی مون جوڑوں اور فطرت سے محبت کرنے والوں کے لیے خاص بناتا ہے۔

کوڈائیکنال، تمل ناڈو: پُرسکون ماحول، ٹھنڈی ہوائیں اور سرسبز قدرتی مناظر سے بھرپور کوڈائیکنال جون اور جولائی میں بے حد دلکش لگتا ہے۔ کوڈائی جھیل، کوکرز واک اور ڈولفنز نوز یہاں کے نمایاں سیاحتی مقامات ہیں۔

لیہہ-لداخ: جون اور جولائی کا موسم لداخ کی سیر کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے۔ اس دوران موسم خوشگوار رہتا ہے اور پینگونگ جھیل، نوبرا ویلی اور خاردونگ لا جیسے مشہور مقامات تک آسانی سے پہنچا جا سکتا ہے۔

لوناؤلا، مہاراشٹر: جون کے وسط میں شروع ہونے والا مانسون لوناؤلا کو ہریالی کی چادر اوڑھا دیتا ہے۔ بھوشی ڈیم، لائنز پوائنٹ اور راج ماچی قلعہ یہاں کے اہم پرکشش مقامات ہیں۔

مسوری، اتراکھنڈ: "پہاڑوں کی رانی" کہلانے والی مسوری گرمیوں اور مانسون دونوں موسموں میں سیاحوں کی پسندیدہ منزل بنی رہتی ہے۔

اوٹی، تمل ناڈو: "کوئین آف ہل اسٹیشنز" کے نام سے معروف اوٹی مانسون کے موسم میں مزید حسین دکھائی دیتا ہے۔ نیلگری ماؤنٹین ریلوے، اوٹی جھیل اور روز گارڈن یہاں کے نمایاں مقامات ہیں۔

اسپیتی ویلی، ہماچل پردیش: اگر آپ ہجوم سے دور سکون اور مہم جوئی کے متلاشی ہیں تو اسپیتی ویلی آپ کے لیے ایک بہترین سیاحتی مقام ہے۔

توانگ، اروناچل پردیش: توانگ اپنی قدرتی خوبصورتی، بدھ مت ثقافت اور پُرسکون ماحول کے لیے مشہور ہے۔ توانگ خانقاہ، سیلا پاس، مادھوری جھیل اور نورانانگ آبشار یہاں کے اہم سیاحتی مقامات ہیں۔

Sarfaraz Khan made his debut in the Indian cricket team

click here to new story