These fruit juices are beneficial in summer

سنترہ وٹامن سی کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس کا جوس پینے سے قوتِ مدافعت مضبوط ہوتی ہے اور جلد کو صحت مند رکھتا ہے۔ یہ جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

تربوز پانی کی وافر مقدار پر مشتمل ہوتا ہے، جو جسم کو ڈی ہائیڈریشن سے بچاتا ہے۔ اس میں وٹامن اے اور سی پایا جاتا ہے، جو مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔

لیموں کا جوس وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ جسم کو ٹھنڈا رکھتا ہے، ہاضمے میں مدد دیتا ہے اور مجموعی طور پر صحت بہتر بناتا ہے۔

بیل کا جوس گرمیوں کے لیے لاجواب ٹانک ہے۔ اس کا استعمال گرمی اور لو سے بچاتا ہے، جسم کو ٹھنڈا رکھتا ہے اور توانائی فراہم کرتا ہے۔

انار کا جوس اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ خون کی روانی کو بہتر بناتا ہے اور جسم میں جلدی توانائی پیدا کرتا ہے۔

انناس کا جوس جسم کو ٹھنڈک دیتا ہے اور توانائی کی سطح کو بڑھاتا ہے۔

آم کا جوس غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے اور صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔

Salman Khan

click here to new story