These 5 Breakfasts Are Best for Your Diet

وزن کم کرنے اور صحت مند رہنے کے لیے ناشتا ہمیشہ پروٹین، فائبر اور کم کیلوریز پر مشتمل ہونا چاہیے۔ ایسا ناشتہ خون میں شوگر کی سطح کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے اور آپ کو دن بھر توانائی اور پیٹ بھرے ہونے کا احساس دلاتا ہے۔

اوٹس یا دلیہ: سبزیوں سے بھرپور اوٹس یا دلیہ فائبر کا بہترین ذریعہ ہیں۔ یہ نظامِ ہاضمہ کو بہتر بناتے ہیں اور طویل وقت تک بھوک محسوس نہیں ہونے دیتے۔

مونگ دال یا بیسن کا چیلا: یہ پروٹین اور کاربوہائیڈریٹس کا بہترین امتزاج ہے۔ اس میں باریک کٹی ہوئی سبزیاں شامل کرکے اسے مزید غذائیت سے بھرپور بنایا جا سکتا ہے۔

انڈوں پر مشتمل ناشتہ: انڈے پروٹین کے بہترین ذرائع میں شمار ہوتے ہیں۔ آپ 2 اُبلے ہوئے انڈے یا پیاز اور ٹماٹر کے ساتھ تیار کیا گیا ویجیٹیبل آملیٹ کھا سکتے ہیں۔

دہی اور پھل: کم چکنائی والے ایک پیالے دہی میں تازہ پھل (جیسے سیب، بیریز یا کیلا) اور تھوڑے سے خشک میوے (بادام یا اخروٹ) شامل کرکے کھانا ایک بہترین اور متوازن ناشتہ ہے۔

پینٹ بٹر اور کیلے کا ٹوسٹ: اگر وقت کم ہو تو براؤن بریڈ یا ملٹی گرین بریڈ پر ایک چمچ پینٹ بٹر لگائیں اور اس پر کیلے کے قتلے رکھ کر کھائیں۔ یہ ذائقے اور غذائیت دونوں کے اعتبار سے بہترین انتخاب ہے۔

Munawar Faruqui

click here to new story