The biggest feature ever on WhatsApp

دنیا بھر میں واٹس ایپ کے کروڑوں صارفین کو جلد اچھی خبر مل سکتی ہے۔ جی ہاں، جلد ہی تصاویر، ویڈیوز اور دستاویزات جیسی فائلیں واٹس ایپ میں انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر شیئر کی جا سکیں گی۔

واٹس ایپ سے متعلق خبروں پر نظر رکھنے والی اشاعت ڈبلیو اے بیٹا انفو نے یہ معلومات دی ہے۔ فائل شیئرنگ کے لیے یہ فیچر بلوٹوتھ پر منحصر ہوگا۔

واٹس ایپ صارفین کو سیٹنگز میں جا کر بلیو ٹوتھ آن کر کے فائلز شیئر کرنا ہوں گی۔ یہ فائلیں میٹا کی ملکیتی انسٹنٹ میسجنگ ایپ میں موجود دیگر ٹیکسٹ کی طرح اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوں گی۔

فائلوں کو آف لائن شیئر کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ جس ڈیوائس کے ساتھ فائل شیئر کر رہے ہیں اس میں بھی آف لائن فائل شیئرنگ کی سہولت موجود ہو۔

اس عمل میں بھیجنے والے اور وصول کرنے والے کے فون نمبرز پوشیدہ رہیں گے۔ اس کا مطلب ہے کہ صارفین کو اضافی رازداری ملے گی۔

Cheapest Flight Tickets

click here to new story