Technology fatigue or something else
جب 2008 کے بیجنگ اولمپکس میں لیبرون جیمز بیٹس بائے ڈاکٹر ڈرے ہیڈفونز گلے میں ڈال کر منظرِ عام پر آئے تو اس وقت نسبتاً اس برانڈ کی مقبولیت راتوں رات آسمان کو چھو گئی تھی
ہیڈفونز صرف موسیقی سننے کا ذریعہ نہیں رہے بلکہ ایک سٹائل سٹیٹمنٹ بن گئے ہیں
اب این بی اے کے ابھرتے ہوئے ستاروں سے لے کر تجربہ کار کھلاڑیوں اور ہالی وڈ سلیبریٹیز تک، سب کے کانوں میں ایک نئی پرانی چیز نظر آ رہی ہے اور وہ ہیں تار والے ایئر بڈز
اینتھونی ایڈورڈز سے لے کر سٹیف کری تک، کئی بڑے نام وائرلیس چھوڑ کر دوبارہ وائرڈ ہیڈ فونز کی طرف لوٹ آئے ہیں
ڈریک، لیلی روز ڈیپ، ہیری سٹائلز اور زینڈایا جیسے عالمی شہرت یافتہ ستارے بھی بلوٹوتھ سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے وائرڈ ہیڈفونز استعمال کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
جہاں ایک برکن بیگ خریدنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں، وہیں وائرڈ ہیڈفونز جو اس وقت ایپل کی ویب سائٹ پر تقریباً 25 ڈالر میں دستیاب ہیں ہر کسی کو خاموش مگر مؤثر فیشن اپنانے کا موقع دیتے ہیں
براؤن کا کہنا ہے کہ وائرڈ ہیڈفونز کی واپسی ان کی نظر سے اوجھل نہیں رہی۔ کرس پال، رسل ویسٹ بروک، کاوائی لیونارڈ اور کوپر فلیگ جیسے کئی کھلاڑی تار والے ہیڈفونز استعمال کرتے دکھائی دے چکے ہیں
Ameen Sayani