Symptoms of Poor Digestion That Also Threaten Hair Health
گرد و غبار، آلودگی، سیبم (قدرتی تیل) کی پیداوار میں بے ترتیبی اور کئی دیگر عوامل بالوں کو کمزور بنا دیتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بالوں کے جھڑنے یا کمزور ہونے کی ایک اہم وجہ معدے اور نظامِ ہاضمہ کی خرابی بھی ہو سکتی ہے؟
اگر کسی شخص کو قبض کی شکایت رہتی ہے تو اس کے منفی اثرات بالوں پر بھی پڑ سکتے ہیں۔ دائمی طور پر خراب گٹ ہیلتھ (آنتوں کی صحت) کی وجہ سے جسم میں غذائی اجزاء کے جذب ہونے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے۔
بالوں کا جھڑنا یا کمزور ہونا خراب ہاضمے کا نتیجہ بھی ہو سکتا ہے، اس لیے ہاضمے کی خرابی کی بعض علامات کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔ اگر آپ کو اکثر بدہضمی یا اپچ کی شکایت رہتی ہے تو یہ تشویش کی بات ہو سکتی ہے۔
کئی افراد کو ہر وقت تیزابیت (ایسڈٹی) کا سامنا رہتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کی وجہ سے بال بھی کمزور ہو سکتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ نظامِ ہاضمہ کی خرابی کی ایک بڑی وجہ جگر (لیور) کی خراب صحت بھی ہے۔ ایسی صورت میں جسم ضروری غذائی اجزاء کو مناسب طریقے سے جذب نہیں کر پاتا اور مجموعی صحت متاثر ہونے لگتی ہے۔
اگر آپ کا وزن اچانک کم ہونے لگے تو یہ بھی خراب ہاضمے کی ایک اہم علامت ہو سکتی ہے۔ کم خوراک یا غذائی اجزاء کی کمی کی وجہ سے جسم کو ضروری غذائیت نہیں ملتی، جس کے نتیجے میں بال بھی کمزور ہونے لگتے ہیں۔
میٹابولزم کے سست ہونے کی وجہ سے وزن تیزی سے بڑھ سکتا ہے۔ مختلف رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سست میٹابولزم اور کمزور بالوں کی صحت کے درمیان بھی تعلق پایا جاتا ہے، اس لیے میٹابولزم کو بہتر رکھنے پر توجہ دینی چاہیے۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ جسم میں ضروری غذائی اجزاء خصوصاً وٹامن سی، وٹامن ڈی اور وٹامن بی 12 کی کمی نہ ہونے دیں۔ اپنی غذا میں زیادہ سے زیادہ فائبر اور پروٹین شامل کریں۔ اس مقصد کے لیے آپ کھیرے، ٹماٹر، انڈے اور پنیر کا استعمال کر سکتے ہیں۔
What is Sania Mirza's net worth?