Summers and Tanning...
اس شدید گرمی کے موسم میں جہاں صحت کا خاص خیال رکھنا پڑتا ہے، وہیں چمکتی دھوپ جلد کو بھی سنجیدہ نقصان پہنچاتی ہے۔ ان دنوں جھلسا دینے والی گرمی نے چہرے کی رونق چھین لی ہے اور چہرے پر ٹیننگ صاف دیکھی جا سکتی ہے۔
ہاتھ اور پیروں کی ٹیننگ دور کرنے کے لیے ایک چمچ لیموں کا رس اور ایک چمچ شہد ملا کر ہاتھوں اور پیروں پر لگائیں۔ 15 سے 20 منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ ہفتے میں تین بار اس کا استعمال کریں، ٹیننگ آہستہ آہستہ کم ہونے لگے گی۔
دو چمچ بیسن میں ایک چمچ دہی ملا کر پیسٹ تیار کریں۔ اسے ہاتھوں پر لگائیں اور جب خشک ہو جائے تو ہلکے ہاتھوں سے رگڑ کر دھو لیں۔ یہ طریقہ جلد کو ایکسفولیئیٹ کرتا ہے اور رنگت نکھارتا ہے۔
اس کے لیے آدھے ٹماٹر کو میش کر لیں اور اس میں دو بڑے چمچ دہی ملا کر پیسٹ بنائیں۔ اسے متاثرہ جگہوں پر لگائیں، اور خشک ہونے پر سادہ پانی سے دھو لیں۔
ایلوویرا جیل میں تھوڑا سا عرقِ گلاب ملا کر ہاتھوں پر لگائیں۔ اسے رات بھر لگا رہنے دیں اور صبح سادہ پانی سے دھو لیں۔ آپ اس کا استعمال روزانہ کر سکتی ہیں۔
وحیدہ رحمان ایک بے مثال اداکارہ