Sugar is the enemy of health

وزمرہ کی زندگی میں جس چینی کا استعمال کرتے ہیں اسے عام طور پر ’وائٹ شوگر‘ یعنی سفید چینی کہا جاتا ہے۔

وائٹ شوگر کو گُڑ سے بنایا جاتا ہے اور براؤن شوگر سمیت دوسری چینی کی نسبت اس چینی کو سفید بنانے کے لیے اس میں سے رنگت والے کمپاؤنڈز سمیت دیگر عناصر کو نکالا جاتا ہے۔

چینی کا باقاعدگی سے استعمال اس میں موجود ہائی کیلوریز کے باعث وزن بڑھانے میں معاونت فراہم کرتا ہے جس کے بعد بالآخر موٹاپے کی بیماری پیدا ہوتی ہے۔

سفید چینی کا زیادہ استعمال ٹرائی گلائیسرائڈ لیول، بلڈ پریشر سمیت سوزش پیدا کر سکتا ہے جس کے باعث دل کی بیماریاں ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

کثرت سے چینی کا استعمال ہمارے جسم میں موجود غذائیت سے بھرپور کھانوں کے اثرات کو کم کرتا ہے جس سے ہم اہم ترین وٹامنز اور منرلز سے محروم رہ سکتے ہیں۔

چینی کے زیادہ استعمال سے قوت مدافعت میں کمزوری ہو سکتی ہے جس کے باعث انفیکشن اور بیماریوں کا خدشہ شدید لاحق ہو جاتا ہے۔

چینی کے زیادہ استعمال سے چھاتی، بڑی آنت اور لبلبے کے کینسر ہونے کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔

وحیدہ رحمان ایک بے مثال اداکارہ

click here to new story