Sugar control with roasted chickpeas
ذیابیطس ایک ایسا مرض ہے جس پر صرف ادویات کے ذریعے قابو پانا کافی نہیں ہوتا بلکہ اس کے لیے طرزِ زندگی اور خوراک میں بنیادی تبدیلیاں بھی ضروری سمجھی جاتی ہیں
کم گلیسیمک انڈیکس والی غذاؤں کا استعمال، باقاعدہ ورزش اور متوازن غذا خون میں شکر کی سطح کو مستحکم رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے
بھنے ہوئے چنوں کو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ایک مفید اور صحت بخش ناشتہ قرار دیا ہے
بھنے ہوئے چنے نہ صرف غذائیت سے بھرپور ہیں بلکہ بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں
بھنے ہوئے چنوں کا گلیسیمک انڈیکس کم ہوتا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ ان کے استعمال سے خون میں شکر آہستہ آہستہ خارج ہوتی ہے
چنوں میں موجود فائبر اور پروٹین انسولین کے اخراج کو متوازن رکھتے ہیں، جس سے جسم کو صرف اتنی ہی انسولین درکار ہوتی ہے جتنی واقعی ضرورت ہو
Mohammad Shami