Saudi Arabia: Vacation Destinations

آپ اگر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہیں تو لمحات کو یادگار بنانے کے لیے ریاض پارک کے عجائب گھر کا ضرور وزٹ کریں، یہاں پر موجود عجائبات آپ کو حیرت زدہ کریں گے جو تفریح کے ساتھ تعلیم کا بھی مرکز ثابت ہو گا۔

ریاض سے تقریباً 40 کلومیٹر فاصلے پر واقع ھیت غار، عین ھیت یا دہل ھیت جو دنیا بھر کے سیاحوں میں مقبول ہیں۔ان ٹھنڈی غاروں کے قریب قدرتی تالاب سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے ،چھٹی کا بہترین دن گزارنے کے لیے آپ فیملی یا دوستوں کے ہمراہ اس علاقے میں صبح کے اوقات میں جائیں۔

آپ وی او ایکس سنیما کا رخ کرتے ہیں تو اپنے آپ کو ایک غیر معمولی فلمی دنیا میں پائیں گے ،آپ یہاں جن کرسیوں پر بیٹھیں گے وہ سین کے مطابق حرکت کریں گی، یہاں کا ماحول ہوا، روشنی اور پانی کے اثرات سے آپ پر ایک گہرا اثر ڈالے گا اور فلم کی بجائے حقیقت کا گماں گزرے گا۔

سنو سٹی میں ساتھیوں کے ہمراہ بہترین لمحات گزاریں اور ٹھنڈک کا بھرپور احساس آپ کو ورطہ حیرت میں ڈال دے گا۔یہاں آپ برف کے ساتھ مختلف کرتب کر سکتے ہیں بچے تو ہر کھیل سے بھرپور لطف اٹھاتے ہیں۔

آپ کسی دوست کے ساتھ کافی کا لطف لینا چاہتے ہیں تو کیپری کیفے ریاض پر مزیدار کافی کے ساتھ عمدہ قسم کا میٹھی ڈش آپ کا انتظار کر رہی ہے، ہم اس خاص مقام کی جانب آپ کی توجہ دلاتے ہیں جو بہترین کافی کی دعوت کے لیے ہے۔

These are the most beautiful mosques in the world

click here to new story