Saudi Arabia: International Book Fair 2024 begins
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی شاہ سعود یونیورسٹی میں بین الاقوامی کتب میلے کا آغاز ہو گیا ہے۔
میلے میں متعدد پویلین قائم کیے گئے ہیں جہاں عرب ثقافت پر مبنی کتب اور اونٹوں کے حوالے سے تصاویر وغیرہ بھی رکھی گئی ہیں۔
بچوں کی دلچسپی کےلیے بھی میلے میں خصوصی اہتمام کیا گیا ہے جہاں ہر عمر سے تعلق رکھنے والے بچوں کے لیے مختلف نوعیت کی کہانیوں اور تصاویر پر مبنی کتابیں رکھی گئی ہیں۔
کتب میلے میں شاہ عبدالعزیز لائبریری کے پویلین میں مختلف زبانوں میں ترجمہ شدہ لٹریچر شائقین کے لیے فراہم کیا گیا ہے جس میں عرب تہذیب وثقافت پر مشتمل کتب شامل ہیں۔
روبوٹس میلے میں آنے والوں کی رہنمائی کررہے ہیں۔
Republic Day