Ramadan: Why should you break your fast with dates?

رمضان المبارک میں روزہ رکھنا، نماز پڑھنا اور نیکی کے کام کرنا نہایت اجر و ثواب کا باعث سمجھا جاتا ہے۔ اس بابرکت مہینے میں سحری اور افطار کی بھی خاص اہمیت ہوتی ہے۔

رمضان کے دوران مسلمان پورا دن بھوکے اور پیاسے رہتے ہیں اور افطار کے وقت عموماً کھجور کھا کر روزہ کھولتے ہیں۔ اس سے پہلے سورج نکلنے سے قبل سحری کی جاتی ہے۔

اگر کھجور کے غذائی اجزا کی بات کی جائے تو اس میں قدرتی شکر، کیلوریز، وٹامن بی 6، فولک ایسڈ، وٹامن کے، پوٹاشیم، میگنیشیم، آئرن، کیلشیم، زنک، کاپر اور متعدد اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔ یہ فائبر کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔

کہا جاتا ہے کہ ساتویں صدی میں جب اسلام کا ظہور ہوا، اس وقت عرب خطے میں کھجور بنیادی غذا ہوا کرتی تھی۔ احادیث میں ذکر ملتا ہے کہ حضرت محمد ﷺ جب روزہ افطار فرماتے تھے تو کھجور تناول کیا کرتے تھے۔

پورے دن روزہ رکھنے کے باعث جسم میں گلوکوز کی سطح کم ہو جاتی ہے۔ افطار کے وقت کھجور کھانے سے جسم کو فوراً توانائی ملتی ہے۔ کھجور جسم کو چاق و چوبند رکھنے کا بہترین ذریعہ سمجھی جاتی ہے۔

کھجور کی ایک بڑی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں فائبر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے، جس سے معدے کو فائدہ پہنچتا ہے۔ اسے کھانے سے نظامِ ہضم کے انزائمز متحرک ہوتے ہیں اور ہاضمے کا عمل بہتر ہو جاتا ہے۔

کھجور نہ صرف جسم کو توانائی فراہم کرتی ہے بلکہ ہڈیوں کے لیے بھی بے حد مفید ہے۔ اس میں موجود کیلشیم ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

This is the beauty of Gulmarg

click here to new story