Planning a Trip to Nepal? Don't Miss These Destinations—They Are Perfect for Adventure Lovers!
نیپال صرف ہمالیہ اور ماؤنٹ ایورسٹ ہی کی وجہ سے مشہور نہیں، بلکہ اپنی دلکش وادیوں، پُرسکون مندروں، جنگلاتی سفاری اور بھرپور ثقافت کے باعث بھی دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔
بھکت پور : نیپال کے اس قدیم شہر میں قدم رکھتے ہی ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے آپ تاریخ کے کسی پرانے دور میں پہنچ گئے ہوں۔ یہاں کے خوبصورت مندر، لکڑی کی نفیس نقش و نگاری والی عمارتیں اور روایتی گلیاں سیاحوں کو بے حد متاثر کرتی ہیں۔بھکت پور اپنی فنونِ لطیفہ اور دستکاری کے لیے بھی مشہور ہے، جہاں آپ مقامی ہنرمندوں کو کام کرتے ہوئے قریب سے دیکھ سکتے ہیں۔
چتون نیشنل پارک: اگر آپ کو جنگلی حیات اور جنگل سفاری پسند ہے تو چتون نیشنل پارک ضرور جائیں۔ یہاں گھنے جنگلات، وسیع گھاس کے میدان اور کئی نایاب جانور پائے جاتے ہیں۔ سفاری کے دوران آپ ایک سینگ والے گینڈے، مگرمچھ، ہرن اور بنگال ٹائیگر جیسے جانوروں کو قریب سے دیکھ سکتے ہیں۔ فطرت سے محبت کرنے والوں کے لیے یہ مقام کسی جنت سے کم نہیں۔
ایورسٹ بیس کیمپ: پہاڑوں اور ٹریکنگ کے شوقین افراد کے لیے ایورسٹ بیس کیمپ ایک خواب کی مانند ہے۔ یہاں تک پہنچنے کا سفر نہایت سنسنی خیز اور یادگار ہوتا ہے۔راستے میں خوبصورت شیرپا دیہات، برف پوش پہاڑ اور ہمالیہ کے شاندار مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔ چاہے آپ ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی سر نہ بھی کریں، یہاں کی ٹریکنگ ایک ناقابلِ فراموش تجربہ بن جاتی ہے۔
کٹھمنڈو : نیپال کا دارالحکومت کٹھمنڈو ثقافت، تاریخ اور جدید زندگی کا حسین امتزاج پیش کرتا ہے۔ یہاں کی مصروف گلیاں، بازار اور قدیم مندر شہر کو منفرد بناتے ہیں۔آپ یہاں دربار اسکوائر اور سویمبھو ناتھ جیسے تاریخی مقامات کی سیر کر سکتے ہیں۔ کٹھمنڈو کی زندہ دل ثقافت اور اسٹریٹ فوڈ بھی سیاحوں میں بے حد مقبول ہیں۔
لمبنی : لمبنی دنیا کے اہم ترین مذہبی مقامات میں شمار ہوتا ہے۔ عقیدے کے مطابق یہی وہ مقام ہے جہاں بھگوان گوتم بدھ کی پیدائش ہوئی تھی۔یہاں موجود پُرسکون خانقاہیں، مراقبے کے مراکز اور خوبصورت باغات دل و دماغ کو سکون بخشتے ہیں۔ روحانی اطمینان کی تلاش میں رہنے والوں کے لیے یہ جگہ نہایت خاص اہمیت رکھتی ہے۔
پوکھرا : اناپورنا پہاڑی سلسلے کے دامن میں واقع پوکھرا نیپال کے خوبصورت ترین مقامات میں سے ایک ہے۔ یہاں کی فیوا جھیل، پہاڑوں کے پیچھے سے طلوع ہوتا سورج اور پُرسکون ماحول ہر آنے والے کا دل موہ لیتا ہے۔
This is the beauty of Gulmarg