Not gaining followers on Instagram? Try these tricks!
اگر آپ انسٹاگرام پر ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کرتے ہیں لیکن فالوورز بڑھنے کا نام نہیں لے رہے، تو چند آسان ٹپس اور ٹرکس پر عمل کریں۔
فالوورز بڑھانے کے لیے اپنی پروفائل کو درست اور منظم رکھنا بے حد ضروری ہے۔
پروفائل فوٹو معیاری اور واضح ہونی چاہیے، بایو میں معلومات صاف اور مختصر ہوں اور یوزر نیم ایسا ہو جو آسانی سے یاد رہ جائے۔
تخلیقی پوسٹس شیئر کریں، اس کے ساتھ پوسٹ پر اچھا اور پرسنل ٹچ والا کیپشن ضرور لکھیں۔ ہائی کوالٹی تصاویر اور ویڈیوز کا استعمال کریں۔
ہفتے میں کم از کم تین سے چار پوسٹس ضرور کریں، خود کو ایکٹو رکھیں، لوگوں سے جڑیں، ان کے کمنٹس کا جواب دیں اور وقتاً فوقتاً لائیو بھی جائیں۔
پوسٹ کرتے وقت درست ہیش ٹیگز کا انتخاب کریں۔ ٹرینڈنگ اور ریلیٹڈ ہیش ٹیگز استعمال کریں تاکہ آپ کی پوسٹ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے۔
صرف کمنٹس ہی نہیں بلکہ لوگوں کے ڈی ایمز کو بھی نظر انداز نہ کریں اور ضرور جواب دیں، اس طرح آپ اپنی آڈینس سے مضبوط تعلق قائم کر سکتے ہیں۔
Saffron