Most watched movies on Netflix

جوان: 3 کروڑ 37 لاکھ ویوز شاندار ایکشن، شاہ رخ خان کے جاندار کردار، ایک مضبوط سماجی پیغام اور بھرپور تفریح نے اسے بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم بنا دیا۔ نیٹ فلکس پر 3 کروڑ 37 لاکھ ویوز کے ساتھ یہ فلم سرفہرست رہی۔

اینیمل: 3 کروڑ 14 لاکھ ویوز فلم بینوں میں اس کے لیے زبردست تجسس پایا گیا۔ رنبیر کپور کی اداکاری سوشل میڈیا پر گفتگو کا بڑا موضوع بن گئی۔ نیٹ فلکس پر اینیمل نے 3 کروڑ 37 لاکھ ویوز حاصل کیے اور دوسرے نمبر پر رہی۔

گنگوبائی کاٹھیاواڑی: 3 کروڑ 11 لاکھ ویوز عالیہ بھٹ نے گنگوبائی کا کردار بخوبی نبھا کر یہ کارنامہ کر دکھایا۔ فلم نے انڈیا سے باہر کی مارکیٹس میں بھی غیر معمولی کاروبار کیا، حتیٰ کہ تھائی لینڈ جیسے ممالک میں ٹاپ چارٹس میں بھی شامل رہی۔ 3 کروڑ 11 لاکھ ویوز کے ساتھ یہ فلم نیٹ فلکس پر تیسری نمبر پر رہی۔

لاپتا لیڈیز: 3 کروڑ 11 لاکھ ویوز اس فلم کی کہانی دو دُلہنوں کے گرد گھومتی ہے جو ٹرین کے سفر کے دوران غلطی سے ایک دوسرے کے گھروں میں پہنچ جاتی ہیں۔ اس فلم نے 3 کروڑ 11 لاکھ ویوز حاصل کیے اور نیٹ فلکس پر چوتھے نمبر پر رہی۔

کریو :2 کروڑ 88 لاکھ ویوز فلم نے مضبوط سکرپٹ، عمدہ کاسٹ اور شاندار پروڈکشن کی بدولت بڑی کامیابی حاصل کی۔ نیٹ فلکس پر 2 کروڑ 88 لاکھ ویوز حاصل کرنے والی فلم میں تبو، کرینہ کپور اور کریتی سینن کی اداکاری کی خوب تعریف ہوئی۔

Interior of Salman Khan home galaxy

click here to new story