Mistakes made in losing weight quickly or rapidly,
وزن بڑھنا جسم کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ اسے کم کرنے کے لیے بہت محنت کرنی پڑتی ہے، لیکن بعض لوگ تیزی سے وزن کم کرنے کی خواہش میں کئی غلطیاں کر بیٹھتے ہیں، جس کے نتیجے میں فائدے کے بجائے نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔
لوگوںیہ مانتے ہیں کہ کم کھانے یا کھانے کے وقت چھوڑنے سے وزن جلدی کم ہوتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اس سے میٹابولزم سست ہو جاتا ہے اور وزن کم ہونے کی بجائے بڑھ سکتا ہے۔
ایسا بھی مانا جاتا ہے کہ چکنائی یا کاربس لینے سے وزن کم کرنے میں مسئلہ آتا ہے، جبکہ یہ درست نہیں ہے۔ اگر انہیں بالکل چھوڑ دیا جائے تو جسم کی انرجی کم ہونے لگتی ہے اور ہمیشہ تھکا ہوا محسوس ہوتا ہے۔
آج کل لوگ ویڈیوز دیکھ کر صرف سموڈی، جوس یا ڈائیٹ ڈرنکس پینے کا رُوٹین فالو کرتے ہیں، جن میں آرٹیفیشل کلر بھی شامل ہوتے ہیں۔ یہ وزن کم کرنے کے بجائے اسے بڑھا سکتے ہیں۔
اگر مکمل نیند کا رُوٹین فالو نہ کیا جائے تو ہارمون بیلنس خراب ہو جاتا ہے، جس سے بھوک بڑھتی ہے اور وزن کم کرنے میں مسئلہ آتا ہے۔ وزن کم کرنے کے چکر میں نیند نہ لینا ایک عام غلطی بن چکی ہے۔
لوگوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ زیادہ ایکسسرسائز کرنے سے پسینہ آتا ہے اور چکنائی کم ہوتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ زیادہ ورزش سے جسم میں تھکن آتی ہے اور چوٹ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
کچھ لوگ تیزی سے وزن کم کرنے کے لیے جسم پر زیادہ پریشر ڈال دیتے ہیں۔ اگر ایسا نہ کریں تو چند ہی ہفتوں میں ہار مان لیتے ہیں۔ ایسا کرنے سے جسم کو ڈبل نقصان ہوتا ہے۔ وزن کو آہستہ آہستہ کم کرنا سب سے بہتر ہے۔
Cheapest Country in world