Introducing India's New 7-Seater Car
نسان نے کچھ دن پہلے ہی نئی 7 سیٹر کار گرے وائٹ لانچ کی ہے۔ رینالٹ ٹرائبر پر مبنی اس ایم پی وی کا ایکسٹیریئر اور انٹیریئر کافی مختلف اور جدید ہے۔ نسان گرے وائٹ ، میگنائٹ کے بعد کمپنی کی دوسری کار ہے، جس کے ذریعے کمپنی ہندوستان میں اپنی پوزیشن کو مزید مضبوط بنانا چاہتی ہے۔
گریوائٹ آپ کو چار آپشنز میں ملے گی: ویسا ، ایسنٹا، این -کنیکٹااور ٹیکنا۔ اگر آپ اس گاڑی کی ویریئنٹ کے حساب سے قیمت جاننا چاہتے ہیں تو آئیے ایک ایک کر کے تمام ویریئنٹس کی قیمت بتاتے ہیں۔
گریوائٹ کی قیمت 5.65 لاکھ سے 8.93 لاکھ روپے تک ہے۔ نسان گریوائٹ کی بکنگ لانچ کے ساتھ ہی شروع ہو گئی تھی۔
فیچرز کی بات کریں تو اس گاڑی میں وائرلیس ایپل کارپلے اور اینڈرائیڈ آٹو کے ساتھ 8 انچ ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم، ریئر وینٹس کے ساتھ مینوئل اے سی، 7 انچ ڈیجیٹل ڈرائیور ڈسپلے، پش بٹن اسٹارٹ کے ساتھ کی لیس انٹری جیسی سہولیات دی گئی ہیں۔
سیفٹی فیچرز کے طور پر اس گاڑی میں 6 ایئربیگز (اسٹینڈرڈ)، الیکٹرانک اسٹیبلیٹی کنٹرول ، اے بی ایس کے ساتھ ای بی ڈی ، کیمرے کے ساتھ ریئر پارکنگ سینسر اور ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم شامل ہیں۔
Kohinoor