How will Bollywood superstars look at the age of 80?

انٹرنیٹ پر ایک اے آئی (مصنوعی ذہانت) سے تیار کردہ ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں یہ دکھایا گیا ہے کہ بالی وُڈ کے مشہور سپر اسٹارز 80 سال کی عمر میں کیسے نظر آئیں گے۔

اس ویڈیو میں کرینہ کپور، شاہ رخ خان، پریتی زنٹا، رنویر سنگھ، کرشمہ کپور اور ہریتھک روشن جیسے سپر اسٹارز کے بڑھاپے کی جھلک دکھائی گئی ہے۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اداکار رنویر سنگھ کے بوڑھے روپ کو آئن اسٹائن جیسا قرار دیا، جبکہ کچھ کو کرینہ کپور کا بڑھاپے کا لک سب سے زیادہ پسند آیا۔

کئی صارفین نے ہریتھک روشن کی شخصیت کی خوب تعریف کی اور کہا کہ وہ بڑھاپے میں بھی پرکشش اور جوان نظر آتے ہیں۔ مجموعی طور پر اے آئی ویڈیو میں یہ دکھایا گیا ہے کہ 80 سال کی عمر میں بھی یہ سپر اسٹارز دلکش، باوقار اور پُرجوش دکھائی دیتے ہیں۔

ویڈیو میں کرینہ کپور کو سفید بالوں کے ساتھ دکھایا گیا ہے، لیکن ان کی شخصیت میں وہی وقار اور نفاست جھلکتی ہے جو ان کی جوانی میں نظر آتی تھی۔ ان کا چہرہ نرمی سے بھرا ہوا ہے اور وہ اب بھی ایک بااثر، گریس فل اور اسٹائلش خاتون نظر آتی ہیں۔ کئی صارفین نے ان کا یہ روپ سب سے خوبصورت قرار دیا۔

پریتی زنٹا کے اے آئی بڑھاپے کے روپ میں ان کی مسکراہٹ اب بھی دل جیتنے والی ہے۔ ان کے چہرے پر وقت کے اثرات ضرور دکھتے ہیں، لیکن ان کی معصومیت اور کشش ویسی کی ویسی برقرار ہے۔ پریتی کے لک کو دیکھ کر یہی کہا جا سکتا ہے کہ وہ عمر کے ہر دور میں خوبصورتی کی علامت رہیں گی۔

Ameen Sayani

click here to new story