How to Stop Hair Fall in Monsoon?

مون سون کا موسم جہاں ایک طرف ٹھنڈک اور راحت لے کر آتا ہے، وہیں دوسری طرف یہ بالوں کے لیے ایک چیلنج بھی بن جاتا ہے۔ نمی، پسینہ، اور بارش کے پانی کے اثرات سے بال کمزور ہو کر جھڑنے لگتے ہیں۔ لیکن اگر چند سادہ احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں تو اس مسئلے سے بچا جا سکتا ہے۔

ماہرین ہفتے میں کم از کم دو بار بالوں میں تیل لگانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ تیل بالوں کو نقصان سے بچانے میں مدد دیتا ہے اور ان کی جڑوں کو مضبوط کرتا ہے۔ ناریل، بادام یا آملہ کا تیل فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

مون سون میں بال پہلے ہی کمزور ہوتے ہیں، اس لیے اس موسم میں ہیئر ڈرائر، اسٹریٹنر اور کرلنگ آئرن جیسے ہیٹنگ ٹولز کا استعمال بالوں کو مزید نقصان پہنچا سکتا ہے۔ یہ آلات بالوں کی قدرتی نمی کو ختم کر دیتے ہیں، جس سے بال روکھے اور بے جان ہو جاتے ہیں۔

بال خشک کرنے کے لیے عام تولیے کی جگہ مائیکروفائبر تولیہ یا کاٹن کی ٹی شرٹ کا استعمال بہتر سمجھا جاتا ہے۔ اس سے بال کم الجھتے ہیں، فرِز کم ہوتا ہے اور ٹوٹنے کا امکان بھی گھٹ جاتا ہے۔

مون سون کے دوران ہیئر اسٹریٹنگ، ریبونڈنگ یا کوئی بھی کیمیکل ٹریٹمنٹ کروانے سے گریز کریں، کیونکہ یہ عمل بالوں کی جڑوں کو کمزور کرتے ہیں اور نمی کی وجہ سے ان کا اثر اور بھی نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

Train

click here to new story