How to live a long and healthy life?

زیادہ پانی پینا: ڈاکٹر کے مطابق زیادہ پانی پینا سب سے اہم عادت ہے۔ جو لوگ پانی کم پیتے ہیں ان کے گردے خراب ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

وزن اٹھانا اور ورزش کرنا: وزن اٹھانے سے نہ صرف پٹھے مضبوط رہتے ہیں بلکہ بڑھتی عمر میں کمزوری اور ہڈیوں کے مسائل بھی کم ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ہفتے میں چند دن باقاعدہ ورزش کرنے سے نیند بہتر ہوتی ہے، ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے اور توانائی برقرار رہتی ہے۔

دماغ کو فعال رکھنا: نئی کتابیں پڑھنا، پہیلیاں حل کرنا، کھیل کھیلنا یا کوئی نیا ہنر سیکھنا دماغ کو تیز رکھتا ہے اور یادداشت کو بہتر بناتا ہے۔ ماہرین کے مطابق دماغی مشقیں بڑھاپے میں بھی ذہنی کمزوری اور یادداشت کی بیماریوں سے بچاتی ہیں۔

روزانہ جسم کو حرکت دینا: روزانہ کی جسمانی سرگرمیاں جیسے چہل قدمی، سائیکل چلانا، باغبانی یا ہلکی پھلکی ورزش دل اور شوگر کی بیماریوں سے بچاتی ہیں اور زندگی کے سالوں میں اضافہ کرتی ہیں۔

The Islamic countries where gold is produced

click here to new story