How to hide WhatsApp chats?
واٹس ایپ میں کئی شاندار فیچرز موجود ہیں، اسی لیے یہ ایپ لوگوں میں بے حد مقبول ہے۔
واٹس ایپ کے کمال کے فیچرز میں سے ایک چیٹ کو چھپانے کا آپشن بھی ہے۔ ہم آپ کو بتا رہے ہیں کہ واٹس ایپ چیٹ کو کس طرح ہائیڈ کیا جا سکتا ہے۔
پہلا مرحلہ: جس چیٹ کو چھپانا ہے، اسے اوپن کیے بغیر اس پر لانگ پریس کریں۔
دوسرا مرحلہ: لانگ پریس کرنے کے بعد اوپر دائیں جانب موجود تین ڈاٹس پر ٹیپ کریں۔ یہاں آپ کو لاک چیٹ کا آپشن نظر آئے گا، اس پر ٹیپ کریں۔
تیسرا مرحلہ: لاک ہونے کے بعد چیٹ لسٹ میں لاکڈ چیٹس کے نام سے ایک فولڈر نظر آنے لگے گا۔ آپ چاہیں تو اس فولڈر کو چیٹ لسٹ سے بھی غائب کر سکتے ہیں۔
چوتھا مرحلہ: فولڈر کو چھپانے سے پہلے لاکڈ چیٹس فولڈر کو اوپن کریں۔ اوپن کرتے ہی دائیں جانب موجود تین ڈاٹس پر ٹیپ کریں، پھر سیٹنگز میں جا کر ہائیڈ کے آپشن پر ٹیپ کریں۔
Dry Fruit