How did the langra mango get its name?
ہندوستان میں دسہری، کیسر، ہاپوس سمیت آم کی درجنوں قسمیں پائی جاتی ہیں، لیکن لنگڑا آم اپنے انوکھے نام کی وجہ سے بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنتا ہے۔
کئی رپورٹس میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ لنگڑا آم کا تعلق اتر پردیش کے شہر وارانسی سے ہے۔ یہیں سے اس آم کو یہ نام ملا۔
کہا جاتا ہے کہ بنارس (موجودہ وارانسی) میں ایک شخص رہتا تھا جو ایک پیر سے معذور تھا۔ اس کے گھر کے صحن میں آم کا ایک درخت لگا ہوا تھا۔
اس شخص کے صحن میں لگے آم کی خوشبو اور ذائقہ بہت منفرد تھا۔ جب لوگوں نے اس آم کا ذائقہ چکھا تو اسے ’لنگڑا آم‘ کا نام دے دیا گیا۔
لنگڑا آم کی کہانی کا کوئی سائنسی ثبوت نہیں ہے۔ اس آم کا چھلکا باریک اور ہرا ہوتا ہے۔
چوسہ آم کی طرح لنگڑا آم میں ریشے نہیں ہوتے، لیکن یہ نہایت نرم اور میٹھا ہوتا ہے۔ اس کی خوشبو بھی بہت تیز ہوتی ہے۔
لنگڑا آم اتر پردیش، بہار اور اتراکھنڈ میں بھی اُگایا جاتا ہے، تاہم اسے اتر پردیش اور بہار میں زیادہ شوق سے کھایا جاتا ہے۔
Beautiful Tombs of World