How can high blood pressure be controlled?
روزانہ صرف 30 منٹ کی ورزش جیسے تیز چہل قدمی یا دفتر تک سائیکل کے سفر سے بلڈ پریشر میں بہتری آ سکتی ہے۔
پانی کا مناسب استعمال بلڈ پریشر کو ٹھیک رکھنے کے لیے ضروری ہے۔ دفتر میں کام کے دوران وقفے وقفے سے پانی پیتے رہیں۔
روزانہ سات سے 9 گھنٹے کی نیند دل کی صحت کے لیے نہایت ضروری ہے۔ ممکن ہو تو دن کے ابتدائی حصے میں 20 سے 30 منٹ کا قیلولہ بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔
کیفین بلڈ پریشر میں عارضی اضافہ کر سکتی ہے، خاص طور پر ان افراد میں جو اس کے عادی نہیں۔ کیفین کے زیادہ استعمال سے دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی آ سکتی ہے۔
پھل، سبزیاں اور کم چکنائی والی ڈیری مصنوعات کا استعمال کریں اور نمک کا استعمال کم کریں۔ دفتر کے لنچ میں انہی اصولوں کو مدِنظر رکھیں۔
دفتر میں چند منٹ کی مراقبے کی مشق یا گہری سانس لینے کی مشق آپ کے ذہنی دباؤ کو کم کر کے بلڈ پریشر کو بہتر بنا سکتی ہے۔
Were Shahrukh-Priyanka in a relationship?