Homemade Ways to Boost Hair Growth

ناریل کا تیل: بالوں کی نشوونما کے لیے خون کے بہاؤ کو بڑھانا بہت ضروری ہے، جس سے بالوں کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں۔ اس کے لیے سر کے اسکالپ پر گرم ناریل کے تیل سے مالش کریں۔

پیاز کا رس اور شہد: جو لوگ گنجے پن سے پریشان ہیں، انہیں چاہیے کہ سر پر شہد کے ساتھ پیاز کا رس لگائیں۔ اس سے بالوں کے روم چھید میں جان آتی ہے اور بال دوبارہ اگنا شروع ہو جاتے ہیں۔

میتھی کے بیجوں کا پیسٹ: اگر بال جھڑنے سے پریشان ہیں تو میتھی کے بیجوں کا پیسٹ لگائیں۔ اس سے بالوں میں چمک آتی ہے۔ اس کے لیے بھیگے ہوئے میتھی کے بیجوں کا پیسٹ استعمال کریں۔

کڑی پتے کے ساتھ رائی کا تیل: اگر آپ اپنے بال گھنے اور صحت مند بنانا چاہتی ہیں تو رائی اور کڑی پتے سے تیار تیل لگائیں۔ بنانے کے لیے رائی کے تیل میں کڑی پتے اُبالیں اور بالوں میں لگائیں۔

ایلوویرا جیل: خشک بالوں کو بہتر بنانے کے لیے ایلوویرا جیل لگائیں۔ بالوں کو آرام دینے اور نشوونما بڑھانے کے لیے ایلوویرا جیل براہِ راست اسکالپ پر لگائیں۔

ارنڈی کا تیل: بالوں کو گہرا غذائیت دینے اور تیزی سے بڑھانے کے لیے ارنڈی کا تیل استعمال کریں۔ اسے رات کو بالوں میں لگائیں اور صبح ہیئر واش کر لیں۔

چاول کے پانی کا استعمال: بالوں میں لچک پیدا کرنے اور ٹوٹنے کو کم کرنے کے لیے چاول کے پانی سے بال دھوئیں۔ چاول کا پانی بالوں کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔

Snowfall in Kashmir

click here to new story