Home remedies to boost immunity in winter
موسمِ سرما کا آغاز ہوتے ہی درجہ حرارت میں کمی آنے کی وجہ سے لوگوں کے انفلوئنزا وائرس کا شکار ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے
سردیوں میں قوت مدافعت کو مضبوط بنانے کے لیے کچھ مخصوص غذائی اجزاء کو اپنی خوراک میں شامل کرنا ضروری ہوتا ہے
ادرک میں اینٹی آکسیڈنٹس اور سوزش سے نجات دلانے والے مرکبات ہوتے ہیں جو مدافعتی نظام کو برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں
ادرک کا قہوہ بنا کر اس میں شہد ڈال کر بھی پیا جا سکتا ہے یا روزانہ اپنے کھانے میں بھی ادرک کو شامل کیا جا سکتا ہے
ہلدی میں کرکومین ہوتا ہے جو بیکٹیریاز اور وائرس کے خلاف قوت مدافعت کو مضبوط بنانے والا ایک مرکب ہے
ہلدی کو گرم دودھ میں ملا کر پیا جائے تو یہ بیماریوں کے خلاف مزاحمت اور جسم کے مدافعتی نظام کو برقرار رکھنے میں مدد کرتی ہے
دار چینی خون کی گردش کو بہتر بنانے اور مدافعتی افعال کو بہتر بنانے کے لیے مشہور ہے
دار چینی کا قہوہ بنا کر اس میں شہد ڈال کر بھی پیا جاسکتا ہے یا اسے کھانوں میں بھی شامل کیا جاسکتا ہے
پودینہ میں اینٹی مائیکروبیل خصوصیات بھی ہوتی ہیں اور یہ خصوصیات سانس کے نظام کی سوزش کو کم کرنے میں معاون ہیں
What is Sania Mirza's net worth?