Heat Wave: Great Tips to Avoid Heatstroke

ہیٹ ویو کے دوران کچھ سادہ اور آزمودہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے آپ خود کو جھلسا دینے والی گرمی سے محفوظ رکھ سکتے ہیں

زیادہ پانی پئیں :لُو کے دوران دن بھر بار بار پانی پئیں تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو۔ لیموں پانی، ناریل پانی یا چھاچھ جیسے مشروبات بھی فائدہ مند ہیں۔

ہلکے کپڑے پہنیں: ایسے وقت میں ڈھیلے، ہلکے رنگ کے اور سوتی کپڑے پہننا بہتر ہوتا ہے۔ اگر ممکن ہو تو ہلکی اسپورٹس ٹی شرٹ کا انتخاب کریں۔

دھوپ سے بچیں: دوپہر 12 سے 4 بجے کے درمیان جب دھوپ شدید ہوتی ہے، باہر نکلنے سے پرہیز کریں۔ اگر نکلنا ضروری ہو تو چھتری، ٹوپی، اسکارف یا گمچھے کا استعمال کریں۔

ہلکی خوراک لیں : گرمیوں میں ہلکی پھلکی اور صحت بخش غذا کھائیں۔ تربوز، کھیرا، مالٹا اور سبزیاں کھائیں جو جسم کو ٹھنڈک فراہم کرتی ہیں۔

لُو کی علامات پر نظر رکھیں: اگر چکر، سردرد، الٹی یا کمزوری محسوس ہو تو فوراً سائے میں جائیں، پانی پئیں اور ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

بچوں اور بزرگوں کا خاص خیال رکھیں گرمی کا اثر بچوں اور بزرگوں پر جلدی ہوتا ہے، اس لیے ان کو ہائیڈریٹ رکھیں اور دھوپ سے بچا کر رکھیں۔

Saffron

click here to new story