Has the big project of 'Housefull 5', made at a cost of 255 crores, failed?
اکشے کمار کی فلم ’ہاؤس فل 5‘ سینما گھروں میں نریلیز ہو گئی ہے، لیکن پانچویں دن فلم صرف 10 کروڑ روپے کا کاروبار ہی کر پائی ہے۔
۔19 اداکاروں سے کے ساتھ بنی اس فلم کے لیے ساجد ناڈیاڈوالا نے ایک مکمل منصوبہ تیار کیا تھا، لیکن اب وہ ناکام ہوتا نظر آ رہا ہے۔
دو مختلف ورژنز، سنسنی خیز ٹوئسٹ اور سرپرائز کیمیوز کے باوجود فلم کی کمائی میں تیزی سے گراوٹ آئی ہے۔ پہلے تین دنوں کے مقابلے میں اگلے دنوں کی کمائی کافی کم ہو گئی۔ حالانکہ ہندوستان میں فلم نے چار دنوں میں ہی 100 کروڑ روپے کا ہندسہ پار کر لیا ہے، اور دنیا بھر سے فلم نے 160 کروڑ سے زیادہ کمائے ہیں۔
فلم کو دو ورژنز میں ریلیز کرنے کا مقصد یہ تھا کہ آمدنی زیادہ ہو، لیکن کئی جگہوں پر ’ہاؤس فل 5-بی‘ کے شوز کم ہو گئے ہیں۔
پہلے دن سے ہی ناظرین میں ’ہاؤس فل 5‘ کے پہلے ورژن کو لے کر زیادہ جوش نظر آیا، اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کے شوز میں اضافہ ہوا، جب کہ دوسرے ورژن کے شوز گھٹتے گئے۔
ساجد ناڈیاڈوالا نے ایک مختلف حکمت عملی پر کام کیا تھا، لیکن اگر صرف ایک ہی ورژن اچھی کمائی کر پایا ہے تو ان کی ڈبل ورژن والی کوشش بےکار ہو گئی ہے۔
اب یہ ضروری ہے کہ فلم جلد از جلد اپنا بجٹ نکال لے، جو کہ 255 کروڑ روپے بتایا جا رہا ہے۔ دیکھنا یہ ہوگا کہ فلم آخرکار ہٹ ہوگی یا فلاپ۔
Salman Khan