Habits that improve children's eyesight
آنکھوں کی ورزش کریں: آنکھوں کی مشقیں جیسے پلکیں جھپکانا، آنکھیں گھمانا یا دور اور نزدیک دیکھنے کی مشق کرنا آنکھوں کے عضلات کو مضبوط بناتی ہیں اور تھکن کم کرتی ہیں، خاص طور پر سکرین یا پڑھائی کے بعد۔
نیند کے معمولات درست رکھیں: بچوں کے لیے مناسب نیند ضروری ہے۔ نیند کی کمی آنکھوں کی خشکی، تھکن اور نظر کی کمزوری کا سبب بن سکتی ہے۔ سونے کا ایک منظم وقت مقرر کریں تاکہ آنکھوں اور دماغ کو آرام ملے۔
سکرین ٹائم محدود کریں:ٹی وی، موبائل، ٹیبلیٹ یا کمپیوٹر کا طویل استعمال ڈیجیٹل آئی سٹریس اور نظر کی کمزوری کا باعث بن سکتا ہے۔ بچوں کے لیے سکرین کے وقت کی حد مقرر کریں۔
غذائیت سے بھرپور خوراک دیں: وٹامن اے، سی، ای، زنک اور اومیگا-3 (گاجر، پتوں والی سبزیاں، شکر قندی، انڈے، خشک میوہ جات اور مچھلی) پر مشتمل خوراک آنکھوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔
مطالعے اور سکرین سے مناسب فاصلہ رکھیں: بچوں کو سکھائیں کہ کتاب یا سکرین کو آنکھوں سے کم از کم 12 سے 16 انچ کے فاصلے پر رکھیں۔ بہت قریب سے دیکھنا آنکھوں پر دباؤ ڈالتا ہے اور نظر کی کمزوری کا باعث بن سکتا ہے۔
Kohinoor