Eye Infection: What precautions can be taken?
اپنی آنکھوں یا چہرے کو چُھونے سے قبل ہمیشہ اپنے ہاتھوں کو صابن اور پانی سے دھوئیں۔
تولیہ، آنکھوں میں ڈالنے والے قطرے، تکیہ یا کاسمیٹکس وغیرہ کسی دوسرے فرد کے ساتھ شیئر مت کریں۔ جن اشیا کو آپ زیادہ چھُوتے ہیں انہیں جراثیم سے پاک کریں اور باقاعدگی سے کپڑے تبدیل کریں، خاص طور پر جب اگر آپ کے گھر کا کوئی فرد اس سے متاثر ہو۔
آلودگی اور تیز ہوائیں آپ کی آنکھوں میں جلن پیدا کر سکتی ہیں۔ آنکھوں کو دُھول، گندگی اور شعاعوں سے بچانے کے لیے دھوپ کے چشمے استعمال کریں۔
زائد المیعاد آئی ڈراپس، کاجل یا آئی لائنرز استعمال کرنے سے اجتناب کریں۔ آلودہ یا مشترکہ طور پر استعمال ہونے والا میک اپ یا لینز وغیرہ استعمال کرنے سے آشوب چشم جیسے انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
عوامی سوئمنگ پولز یا قدرتی آبی ذخائر میں انفیکشن پیدا کرنے والے جراثیم موجود ہو سکتے ہیں۔ اگر تیراکی کرنا ہو تو ہمیشہ سوئمنگ کے چشمے استعمال کریں، اور اس کے بعد آنکھوں کو صاف پانی سے دھو لیں۔
ٹی وی سکرین پر زیادہ وقت نظر ڈالنے سے آپ کی آنکھوں پر دباؤ پڑ سکتا ہے اور قوتِ مدافعت کمزور ہو سکتی ہے۔ 20-20-20 کے اُصول پر عمل کریں یعنی ہر 20 منٹ کے بعد، 20 سیکنڈ کے لیے 20 فُٹ کی دُوری سے دیکھیں۔
This is the beauty of Gulmarg