Drink this detox drink early in the morning; weight will reduce rapidly
وزن کم کرنے میں سونف کا پانی بہت مؤثر ہے۔ یہ ہاضمے میں مدد دیتا ہے اور بھوک کو کنٹرول کرتا ہے۔ اس کے لیے ایک گلاس پانی میں ایک چمچ سونف رات بھر بھگو دیں۔ صبح اسے چھان کر پی لیں۔
لیموں، پانی اور شہد کا مشروب میٹابولزم کو تیز کرتا ہے اور چربی کو جلانے میں مدد دیتا ہے۔ وزن کم کرنے والوں کے لیے یہ مشروب بہت فائدہ مند ہے۔ اسے بنانے کے لیے ایک گلاس پانی میں آدھا لیموں نچوڑیں اور ایک چمچ شہد ملا لیں۔
دھنیا کا پانی جسم کو ڈیٹاکس کرتا ہے اور وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ایک چمچ دھنیا کے بیج رات بھر پانی میں بھگو دیں۔ صبح اسے ابال کر چھان لیں اور پی لیں۔
یہ جسم کو ٹھنڈک دیتا ہے، زہریلے مادے (ٹاکسنز) خارج کرتا ہے اور معدہ صاف رکھتا ہے۔ اس کے لیے ایک جار میں پانی بھریں، اس میں کھیرا کے قتلے، پودینے کے پتے اور تھوڑا سا لیموں کا رس ڈالیں۔ اسے کچھ گھنٹے فریج میں رکھیں اور پھر پی لیں۔
ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک چمچ ایپل سائڈر ونیگر، آدھا لیموں اور تھوڑا سا شہد ملا کر اچھی طرح ہلائیں۔ یہ ڈرنک چربی کو توڑنے کے عمل کو تیز کرتا ہے اور خون میں شوگر کی سطح کو بھی قابو میں رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
World's smallest island