Don't underestimate oral germs.

منہ کے جراثیم، خصوصاً مسوڑھوں کی بیماری سے وابستہ بیکٹیریا بیماری کی شدت میں مزید اضافہ کر سکتے ہیں

ملٹی پل سکلیروسز ایک دائمی اعصابی عارضہ ہے جس میں جسم کا مدافعتی نظام اعصابی خلیات کے حفاظتی غلاف پر حملہ آور ہو جاتا ہے

اس کے نتیجے میں دماغ اور جسم کے درمیان اعصابی پیغامات متاثر ہوتے ہیں، جس سے مریضوں کو پٹھوں کی کمزوری، چلنے میں دشواری، توازن بگڑنے اور بینائی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے

تحقیق کے دوران ماہرین نے ایم ایس کے مریضوں کی زبان سے نمونے حاصل کیے اور ان میں موجود جراثیم کا تفصیلی تجزیہ کیا

جن لوگوں کے منہ میں فوزوبیکٹیریم نیوکلئیٹم نامی جرثومہ زیادہ مقدار میں موجود ہوتی ہے، ان میں بیماری کی علامات نسبتاً زیادہ شدید ہوتی ہے

مسوڑھوں کی بیماری ایک طویل عرصے تک رہنے والا انفیکشن ہے جو دنیا بھر میں تقریباً نصف آبادی کو متاثر کرتا ہے

یہ نہ صرف دانتوں کے گرنے کا سبب بنتی ہے بلکہ دل کے امراض، ذیابیطس اور جوڑوں کی بیماریوں کے خطرات بھی بڑھا دیتی ہے

Dargah

click here to new story