Does sugar consumption really cause cancer?

سوشل میڈیا پر اکثر یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ چینی کا استعمال کینسر کا باعث بنتا ہے۔

چاکلیٹ، کیک، پیسٹری یا دیگر میٹھی اشیا کھانے سے براہِ راست کینسر ہونے کا کوئی سائنسی ثبوت موجود نہیں۔

سوشل میڈیا پر صحت سے متعلق بہت سی غیر مصدقہ معلومات گردش کرتی ہیں، جن پر آنکھ بند کر کے یقین کرنے کے بجائے سائنسی تحقیق کو ترجیح دینی چاہیے۔

جسم کے تمام فعال خلیات توانائی کے لیے گلوکوز استعمال کرتے ہیں۔ دماغ، گردے اور آنتیں بھی اسی وجہ سے اسکین میں نمایاں نظر آتے ہیں۔

جسم کے تمام فعال خلیات توانائی کے لیے گلوکوز استعمال کرتے ہیں۔ دماغ، گردے اور آنتیں بھی اسی وجہ سے اسکین میں نمایاں نظر آتے ہیں۔

اگر کوئی شخص چینی یا کاربوہائیڈریٹس مکمل طور پر ترک کر دے تو جسم توانائی حاصل کرنے کے لیے عضلات اور دیگر بافتوں کو استعمال کرنا شروع کر دیتا ہے۔

ماہرِ کینسر کے مطابق کینسر کے خلیات تیزی سے بڑھنے کی وجہ سے زیادہ توانائی استعمال کرتے ہیں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ فاقہ کشی یا انتہائی پرہیز کینسر کا علاج بن سکتا ہے۔

ہر چیز کی زیادتی نقصان دہ ہوتی ہے۔ زیادہ چینی، موٹاپا اور میٹابولک بیماریاں صحت کے لیے خطرناک ہو سکتی ہیں، جبکہ بعض میٹابولک امراض مستقبل میں کینسر کے خطرے میں اضافہ بھی کر سکتے ہیں۔

متوازن غذا، پھل، ثابت اناج اور گھریلو کھانوں کو ترک کرنا صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

The right time to replace a mobile

click here to new story