'Dhurandhar' breaks records of 16 of Ranveer Singh's films

دھورندھر‘ کے کلیکشن کی بات کریں تو اس فلم نے ریلیز کے پہلے ہی دن ہندوستان میں اعداد و شمار کے مطابق 27 کروڑ روپے کا کلیکشن کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم نے ٹریڈ حلقوں کے اندازوں سے کہیں زیادہ کمائی کے ساتھ اوپننگ لی۔

دراصل ٹریڈ ایکسپرٹس کا اندازہ تھا کہ یہ فلم تقریباً 20 کروڑ روپے کے کلیکشن کے ساتھ شروعات کر سکتی ہے، لیکن ’دھورندھر‘ نے رنویر سنگھ کی 16 فلموں کے اوپننگ ڈے کلیکشن کو پیچھے چھوڑ کر اُن کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے۔

دھورندھر ‘ نے پدماوت کے 24 کروڑ کی ابتدائی کمائی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے رنویر سنگھ کی سب سے بڑی اوپنر کا خطاب اپنے نام کر لیا ہے۔

اس کے علاوہ ’دھورندھر‘ نے رنویر سنگھ کی سمبا کے 20.72 کروڑ کے اوپننگ ڈے کلیکشن کو بھی مات دے دی ہے۔

۔27 کروڑ کے اوپننگ ڈے کلیکشن کے ساتھ ’دھورندھر‘ نے رنویر سنگھ کی گلی بوائے کے 19.40 کروڑ کے ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

دھورندھر‘ نے رنویر سنگھ کی گُنڈے کے 16.12 کروڑ کے اوپننگ ڈے کلیکشن کو بھی مات دے دی ہے۔

رنویر سنگھ کی گولیوٗں کی راس لیلا رام لیلا کا اوپننگ ڈے کلیکشن 16 کروڑ تھا، اور ’دھورندھر‘ نے اس فلم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

دھورندھر‘ نے 27 کروڑ کی اوپننگ کے ساتھ رنویر سنگھ کی باجی راؤ مستانی کے پہلے دن کی 12.80 کروڑ کی کمائی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

ان کے علاوہ دھورندھر‘ نے راکِی اور رانی کی پریم کہانی کے 11.10 کروڑ اور دل دھڑکنے دو کے 10.53 کروڑ کے اوپننگ ڈے کلیکشن کو بھی مات دے دی ہے

Weight loss

click here to new story