Bollywood actresses who beat cancer
سونالی بیندرے کے مداح ہمیشہ سے ہی ان کی مسکراہٹ اور خوب صورت اداکاری کی وجہ سے انہیں پسند کرتے آئے ہیں۔ انہوں نے جولائی 2018 میں انکشاف کیا کہ انہیں ایک خطرناک قسم کا کینسر لاحق ہے جو ان کے جسم کے دیگر حصوں میں بھی پھیل چکا ہے۔
منیشا کوئرالہ: بالی وُڈ کی مشہور فلم ’دل سے‘ کی اداکارہ منیشا کوئرالہ کو سنہ 2012 میں بیضہ دانی کے کینسر (اوورین کینسر) کی تشخیص ہوئی۔ انہوں نے امریکہ میں اپنا مکمل علاج کروایا اور سنہ 2015 میں موذی بیماری سے نجات حاصل کی۔
حنا خان: بالی وُڈ کی مشہور کشمیری اداکارہ حنا خان نے حال ہی میں انکشاف کیا تھا کہ ان میں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔ اپنے ٹی وی کرداروں اور ریئلٹی شوز میں شرکت سے شہرت پانے والی 37 سال کی حنا خان نے بیماری کو خفیہ رکھنے کے بجائے اس پر کھل کر بات کی۔
کرن کھیر: معروف اداکارہ اور سیاست دان کرن کھیر میں 2020 میں خون کے کینسر کی تشخیص ہوئی۔ کرن کھیر اپنی جاندار اداکاری اور خوش مزاج شخصیت کے لیے جانی جاتی ہیں۔ 73 برس کی اداکارہ کی بیماری کی خبر نے ان کے مداحوں کو پریشان کر دیا۔
لیزا رے: فلم ’قصور‘ اور ’واٹر‘ سے مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ لیزا رے میں 2009 میں خون کے کینسر کی تشخیص ہوئی۔ انہوں نے بیماری کے دوران روایتی علاج کے ساتھ ساتھ متبادل طریقوں کو بھی اپنایا اور اپنی جسمانی و ذہنی صحت کو ترجیح دی۔
Pankaj Udhas Said goodbye to the world